جنوبی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں تحصیل لدھا کے علاقہ کاژا کئی میں سیکورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید، جبکہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زرائع نے بتایا ہے کہ شہید ہونے والوں میں صوبیدار ندیم، لانس نائیک معسود، اور سپاہی سلیم، جبکہ زخمی ہونے والوں میں سپاہی سبحان، امان اللہ اور قمر شامل ہیں ۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کی تاہم انہیں واقعے میں ملوث کوئی بھی شخص نہیں ملا۔
