مہمند پولیس کی بڑی کارروائی، محرم الحرام کے دوران ضلع مہمند میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع مہمند پولس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےخفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع پر سرحدی علاقے تحصیل بائیزئی مٹئ درہ میں ایک مکان میں چھپایا گیا بھاری اسلحہ برامد کرلیا۔ اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے شخص کا نام حبیب اللہ ولد سندان بتایا گیا ہے۔
آر پی او شیر اکبر خان نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا جس کیلئے مہمند پولیس کے افسران اور جوان تعریف کے مستحق ہیں۔
ڈی پی او مہمند طارق حبیب نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد پچھلے پندرہ مہینے میں یہ مہمند پولیس کی سب سے بڑی کاروائ ہے۔برامد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد RPG کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ ایک ملزم گرفتار کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ محرم الحرام میں تخریب کا منصوبہ بنایا جارہاہے ار پی او نے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ اسلحہ محرالحرام میں تخریب کاری کی بڑی کاروائ میں استعمال ہونے کیلئےلایا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں