الخدمت فاؤنڈیشن تیمرگرہ نے کورونا وبائی مرض کے دوران نمایاں خدمات کے اعتراف میں رضاکاروں اورڈونرز میں اسناد اور شیلڈز کی تقسیم

دیر پائین ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع دیر پائین کے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں کورونا وباء کےدوران پہلے دن سے فرنٹ لائن پر گرانقدرخدمات سر انجام دینے والے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں، ڈاکٹروں، طبی عملہ سمیت پورے ریلیف آپریشن میں الخدمت فاونڈیشن کی بھرپور پشتیبانی کرنے والے ڈونرز، تاجروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں تعینات مختلف سرکاری محکموں کے ان سرکاری اہلکاروں کو شیلڈز اور تعریفی اسناد فراہم کئے گئے، جنہوں نے کورونا ریلیف آپریشن میں بھرہور خدمات سرانجام دیئے ہیں۔اس سلسلے میں حیات ہوٹل تیمرگرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے کی جبکہ الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر فضل محمود،جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ارشدزمان،سابق تحصیل ناظم محمدریاض خان سمیت معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر الخدمت کے صوبائی صدر خالدوقاص،سابق صوبائی وزیر مظفر سید اور الخدمت کے ضلعی صدر فضل محمود نے کورونا وباء کے دوران گرانقدر خدمات کے اعتراف میں 103رضاکاروں اور طبی عملہ کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ جبکہ 300 سے زائد افراد کو اسناد دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی خالد وقاص نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کورونا وباء کے خلاف کوششوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کی کوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ھے اور ان کی خدمات کا احترام کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ھم نے کورونا وباء کے ابتداء سے ہی اپنے تمام ادارے اور رضاکاروں کی خدمات صوبائی حکومت کو غیر مشروط طور پر پیش کئے ہیں جس سے بعض اضلاع میں حکومت بھرپور استفادہ کر رہی ہیں الخدمت آغوش ھوم پشاور اور لوئر دیر میں حکومت نے مریضوں کے لئے کورنٹائن سنٹرز قائم کئے ہیں جبکہ پشاور،چارسدہ،مردان اور چترال میں الخدمت نے اپنے پسپتالوں میں وینٹیلٹرز سمیت سپیشل پیشنٹ کیئر یونٹ قایم کئے تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 91ایمبولینسوں پرمشتمل الخدمت کی ایمبولینس سروس بھی فعال نیٹ ورک قائم ھے جس میں 46ایمبولینس گاڑیاں کورونا وباء کے دوران مختلف اضلاع میں ریسکیو1122کے حوالے کئے تھے انہوں نے کہا کہ حالیہ کورونا وباء میں اورسیز پاکستانیوں کی میتیں ایئر پورٹس سے الخدمت ایمبولینس سروس کے زریعے بلامعاوضہ گھروں کو منتقل کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں