کوہستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کوہستان کے دور افتادہ گاؤں لائچی نالے میں اُنچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ، ایک ہی خاندان کے سات افراد سیلاب میں بہہ گئے۔ کوہستان پولیس کے مطابق اب تک تین خواتین کی لاشیں مل گئی جبکہ بچوں سمیت تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
دوسری طرف رانولیا لوئر کوہستان اور سازین نالے میں بھی سیلاب نے کئی مکانات اور مال مویشیوں کو اپنے ساتھ بہاکر لے گیا۔ جس سے املاک کو شدید نقصانات پہنچے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عارف خان یوسفزئی ریسکیو سرگرمیوں کی خود نگرانی کررہے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں مواقع کی جانب روانہ کردی گئیں ہیں۔ شاہراہ قراقرم چلاس سے جگلوٹ تک مختلف مقامات پہ بلاک ہوا ہے۔
