جنڈولہ میں فورسز کی کاروائی، اہم تحریک طالبان کمانڈر ماراگیا

جنوبی وزیرستان( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) سابقہ نیم قبائلی علاقے اور خیبرپختونخوا میں ضم شدہ سب ڈویژن جنڈولہ کی حدود بکل خیل نالہ میں فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سابقہ شدت پسند کمانڈر کمانڈر عصمت اللہ شاہین گروپ کے کمانڈر ابوبکر عرف حمزہ مقابلے میں جاں بحق ہوگیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوران اپریشن اس کی مکان سے آسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد ابوبکر عرف حمزہ دہشتگردی کے کئی اہم کارروائیوں میں ملوث رہاہے، جس کی بنا پر وہ سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں