آئی جی پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا کوہاٹ میں تھانہ استرزئی کا اچانک دورہ

کوہاٹ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ثنااللہ عباسی تھانہ پہنچنے کے فوراً بعد آئی جی نے تھانے کے رجسٹرز اور دیگر ریکارڈ چیک کئے۔ آئی جی پی تھانے کے مختلف حصوں میں گئے، انہوں نے حوالات کا معائنہ کیا اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔آئی جی پی تھانے میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور اُن سے درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ بعد ازاں آئی جی پی نے تھانہ استرزئی پولیس کے جوانوں کی جانب سے کاروائی میں سمگلروں سے برآمد شدہ اسلحہ وہتھیاروں کا معائنہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ استرزئی پولیس نے گذشتہ روز کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کرم سے کوہاٹ سمگل کیا جانے والا اسلحہ برآمد کیاتھا۔ جن میں 40 رپیٹرز اور مختلف بور کے ہزار وں کارتوس شامل تھے۔ آئی جی پی نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس ٹیم کے ارکان کی حوصلہ افزائی کی اور اُمید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی سمگلروں، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرکے کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں