ہلال احمر پاکستان نے قبائلی اضلاع میں پانچ بنیادی صحت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ہلال احمر پاکستان نے قبائلی اضلاع میں پانچ بنیادی صحت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئےسٹاف کی تعیناتی کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ پانچ قبائلی اضلاع میں کورونا سے متاثرہ 750 خاندانوں میں فوڈ پیکجز بھی تقسیم کئے گئے جس میں گھی، چینی ، دالیں اور دوسرے اشیاء خورد و نوش شامل ہے فوڈ پیکجز مستحق افراد میں ہلال احمر نے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے تقسیم کئے۔ شمالی وزیرستان میں راشن تقسیم کرنے کے ایک تقریب کے دوران چیئرمین ہلال احمربرائے قبائلی اضلاع آصف خان محسود نے کہا کہ قبائلی عوام نے بہت ساری مشکلات کا سامنا کیا ہے ہلال احمر پاکستان ان کو کبھی بھی اکیلے نہیں چھوڑے گی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی مختلف قبائلی اضلاع میں پانچ صحت کے بنیادی مراکز قائم کررہی ہے جس کےلیے سٹاف کی تعیناتی بھی ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ فوڈ پیکجز تقسیم ہونے کا یہ سلسلہ آگے بھی چلتا رہے گا مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران آصف خان محسود نےکہا کہ تمام قبائلی اضلاع میں حکومتی اداروں کے مدد سے 10کروڑ درخت لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ آصف خان محسود نے مقامی لوگوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ہر دکھ سکھ میں مقامی لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونگے، ہلال احمر کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کیا گیا جس کو مقامی سطح پرپذیرائی ملی.

اپنا تبصرہ بھیجیں