میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان کا احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) چند روز قبل میرعلی کے نواحی گاؤں حیدر خیل سے تعلق رکھنے والے جوان بختاورجان کو اغوا کرکے لاپتہ ہوگئے ہیں، جس کی بازیابی کیلئے آج اتوار کے روز میرعلی بازار میں فلاحی تنظیم یوتھ آف وزیرستان نے احتجاجی مظاہرہ ریکارڈ کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں مغوی کے اہل خانہ قوم حیدر خیل اور دوسرے سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے پلے کارڑڈ اٹھا رکھے تھے جس پر مغوی کے بازیابی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف وزیرتسان کے چیئرمین نوراسلام داوڑ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بختاورجان کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ اور وزیرستان میں جاری اندھیر نگری کو ختم کیا جائے۔
دی خیبرٹائمز نے اس حوالے سے مقامی سیول انتظامیہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا، تاہم انہوں نے اس واقعہ سے مکمل لاعلمی  کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں