میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) عوامی نیشنل پارٹی شمالی وزیرستان ، این وائی او اور پختون ایس ایف کے اراکین نے مشترکہ طور پر ہوم شہداء منایا جس میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یوم شہدا کی تقریب اے این پی کے شہید صدر فضل حمید داوڑ کے حجرے پر منعقد ہوا جس میں اے این پی شمالی وزیرستان کے صدر فضل ناصر داوڑ ، نثار علی خان، رفیع الدین ، ملک اشرف خان اور دیگر نے خطاب کیا۔اس کے بعد پارٹی قیادت اور کارکنوں نے ایس پی طاہر داوڑ شہید کی یادگار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر اے این پی شمالی وزیرستان کے صدر فضل ناصر داوڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں اور انہی کی بدولت آج ہم سکون سے رہ رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments