شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، ایک شخص ہلاک

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والے شخص خطرے کے نام سے مشہور ہے، جن کا تعلق میرعلی تحصیل کے گاؤں مچی خیل سے بتایا جاتا ہے، قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب میرعلی بازار سے خطرے نامی شخص ان کے گاؤں مچی خیل جارہاتھا۔ میں روڈ پر دو نقاب پوشوں نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں مقتتول موقع پر ہلاک ہوگیاہے، مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا۔
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے تدارک کیلئے سیاسی اتحاد اور یوتھ آف وزیرستان نے مسلسل کوشش کی، تاہم ابھی تک ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ یا اس حوالے سے ابھی تک کسی قسم کا پیش رفت یا کسی ایک کیس کی تحقیق بھی نہ ہوسکا، ٹارگٹ کلنگ کے ایسے واقعات اور روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی کے باعث شمالی وزیرستان سے ایک بار پھر سفید پوش طبقہ نالاں ہوکر وزیرستان چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں، اپریشن کے بعد جو تاجر رہنما میرعلی یا میران شاہ میں کاروبار کا سوچ رہے تھے، وہ ایک بار پھر ملک کے دیگر اضلاع اور شہروں میں کروبار کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں