شمالی وزیرستا ن ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے گاؤں حسوخیل میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سی ایس ایس آفیسر زبیداللہ خان ولد شیرین گل اور ان کا کزن فرمان اللہ ولد ہدایت اللہ کو گولی مارکر شہید کردیا، جبکہ زبیداللہ خان کے چچا ملک نعمت اللہ شدید زخمی ہوگیا ہے، موتر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرموقع واردات سے بحفاظت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زبیداللہ خان اسلام آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹس میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں، اب بھی اسلام آباد سے عید منانے گاؤں وزیرستان آئے تھے، زبید اللہ پر حملہ اس کے گھر کے قریب اس وقت ہوا، جب وہ کسی رشتہ دار کے گھر سے پیدل واپس اپنے گھر آرہے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments