پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل نیوز) شمالی وزیرستان سے پارٹی رہنما شفقت داوڑ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہ ہے کہ اظہار رائے پر ایک سیاسی کارکن کی گرفتاری آمرانہ اقدام ہے پیپلز پارٹی اسکی مذت کرتی ہے اور شفقت داوڑ کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے رہیں گے ، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے پیپلز لائرز فورم شفقت داوڑ کا مقدمہ ہر عدالتی محاذ پر لڑے گا حکومت ہوش کے ناخن لے اور شمالی وزیرستان میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز آئے نوجوانوں کی آواز دبانے کے بجائے ان کی آوازیں سننی چاہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments