پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک )حراساں کرنے پر خواتین نے تاجروں کی درگت بنا دی تھپڑوں کی بارش کے باوجود انتظامیہ انتظامیہ ،ریلوے پولیس اورکیپٹل سٹی پولیس سوئی ہو ئی ہے لاک ڈائون کے باعث بیشترخواتین بازاروں میں تاجروں نے دکانوں کے آدھے طور پر شٹرکھول رکھے ہیں اور خریداری کے لئے دکانوں میں داخل ہونے کے بعد دکان کو بندکردیا جاتا ہے خوشحال بازار ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، جھنڈا بازار ،کریم پورہ بازار ، چوک شادی پیر ، سمیت مختلف خواتین بازاروں میں شٹر کھول کر کاروبار کھولنے کا سلسلہ جاری ہے خواتین کو دکانوں میں اچانک بند کرنے پر بھی خواتین اور تاجروں کے درمیان تکرار کے و اقات رونماء ہو رہے ہیں تاہم گزشتہ روز آدھی شٹربندکرنے کے بعد پولیس کے چھاپے کے ساتھ ہی دکان کو بندکیا گیا اورتاجر کی جانب سے خواتین کو حراساں کرنے کی کو شش کی گئی جس پر خاتون نے دکان کے اندرتاجرکی خوب درگت بنائی جبکہ دکان کھولنے کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعداد اورخواتین نے بھی تاجر کی تھپڑوں سے خوب کلاس لی شہرکے مختلف مقامات پر دکانوں کے اندر خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے تاہم انتظامیہ تاحال خاموش ہے ہشتنگری ریلوے پھاٹک میں ریلوے پولیس کی نا اہلی کے باعث بیشتر دکانیں آدھی طور پرکھلی ہوتی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments