تحریر: ہارون رشید
اعلیٰ تعلیم کی خواہشمند پشاورکی خواجہ سرا ”ڈولفن“ کواسکی منزل مل گئی ،، ملک کی کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں خواجہ سراءڈولفن کے اعلیٰ تعلیم کے حصول پراٹھنے والے اخراجات اب پاکستان بیت المال برداشت کرے گا۔یاد رہے کہ ماہی محمد عرف ڈولفن ایان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ، جس میں اس نے حکومت پاکستان سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلئے مددکی اپیل کی تھی ویڈیووائرل ہونے کے بعداسلام آبادمیں خواجہ سراﺅں کی رہنما نایاب اورعلیشاہ شیرازی نے ڈولفن سے رابطہ کیا اوربعدازاں منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان بیت المال عون عباسی سے ملاقات کی ملاقات میں خواجہ سراﺅں نے معاشرے میں درپیش مسائل اورتعلیمی میدان میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں ایم ڈی کوآگاہ کیا خواجہ سراءعلیشاہ شیرازی نے رابطے پربتایاکہ تحریک انصاف کی حکومت خواجہ سراﺅں کےلئے اپنے وسائل بروئے کارلارہی ہے ،تعلیم وصحت کے شعبوں میں حکومت کی طرف سے خواجہ سراﺅں کی معاونت کی جارہی ہے ٹرانس کےلئے صحت انصاف کارڈ کی فراہمی اورٹائیگرفورس میں شمولیت وزیراعظم عمران خان کے کمیونٹی کے ساتھ گہری دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے ڈولفن ایان کویقین دہانی کرائی کہ وہ ملک کے کسی بھی سرکاری جامعہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرناچاہے تو اس کاسارا خرچہ بیت المال برداشت کرے گا انہوں نے خواجہ سراءڈولفن کی تعلیم کےساتھ گہرالگاﺅکی تعریف کی اورکہاکہ دیگرخواجہ سراءبھی تعلیم کے حصول کےلئے بیت المال کےساتھ رابطہ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈولفن کو پوری طرح سے طالب علمی کی زندگی میں دھتکارا گیا۔ لوگ اسے برا نام دیتے تھے اور اس کو دھمکیاں دیتے تھے۔ اس نے اپنی پری انجینئرنگ کی اور چار مہینے کی انٹرنشپ سائپرس میں کی اپنے کالج کے ایک ٹاپر اور سرشار طالب علم رہنے کے بعد ، اسے اس پسماندہ معاشرے میں کوئی قابل احترام مقام نہیں مل سکا۔ مکمل طور پر ٹوٹ جانے کے بعد ، اس نے خود کو ہجڑا کے طور پر قبول کرلیا کیونکہ بچپن سے ہی ان پر یہی شناخت مسلط کی گئی تھی۔ اس نے اپنی ساری تعلیم اور ڈگریوں کو ایک طرف رکھ دیا ہے اور وہ اس معاشرے کے دوسرے ہجڑوں کی طرح پیشہ ور رقاص بن گیا ہے۔ڈولفن نے ایم ڈی بیت المال کی طرف سے اس کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے پر خصوصی شکریہ اداکیاہے۔