کراچی( دی خیبر ٹائمز شوبزڈیسک) اداکار مصطفی کی جانب سے مختلف شوز میں غیر اخلاقی پوز اور غلط کپڑے پہننے کے اقدام کو ناظرین نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کپڑے پہننے چاہئیے جو کہ مرد پہنتے ہوں فہد مصطفی نجی ٹی وی چینل پر مختلف پروگرام کرتے ہیں جس میں بعض اوقات وہ چست کپڑے پہن کر آتے ہیں جبکہ بعض اوقات پھٹی ہوئی جینز پہن کر شریک ہوتے ہیں ناظرین نے فہد مصطفی کے کپڑوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کم از کم انہیں اپنے جسم کو ڈھانپ لینا چاہئیے فہد مصطفی کی حال ہی میں ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہیں جس میں اس کا جسم کا حصہ نظر آرہا ہے ٹوئٹر پر فہد مصطفی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لوگوں کا کہنا ہے یہ اسلامیہ جمہوریہ پاکستان ہے کیا.بعض نے رمضان المبارک میں فہد مصطفی کے جسم کے دکھانے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے دوپٹہ پہنانا چاہئیے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments