میران شاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں میرانشاہ پریس کلب کے سامنے خانہ بدوشوں کا احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ انہیں، غلام خان کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جائے، کہتے ہیں کہ وہ چھ مہینے پاکستان میں گزارتے ہیں، جبکہ چھ مہینے تک افغانستان میں ہوتےہیں، ان کا کہنا تھا، کہ ان کے 300خاندان گزشتہ 40 روز سے غلام خان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں، غلام خان کے لوگوں سے انہیں تکلیف ہیں اور وہ غلام خان کے لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بنے ہوے ہیں، خانہ بدوشوں کا کہنا تھا، کہ پانی اور غذائی اجناس کا بھی انہیں بہت بڑا مسلہ ہے، خانہ بدوش گل خان کہتے ہیں، کہ ان کے جانور لینڈ مائن ٹکرانے سے ھلاک ھوگئےہیں، جبکہ دو روز قبل ان کا ایک شخص بھی لینڈ مائن ٹکرانے سے پاوں سے محروم ھو گیاہے، خانہ بدوشوں کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں بھیڑ بکریوں کے علاوہ اونٹ اور گدھے بھی پھنسے ہوئے ہیں، پنجاب سےآتے ہوئے وزیرستان کی انٹری پوائنٹ پر ان کا کرونا وائرس سمیت ھر قسم کے ٹیسٹ ھوئے ہیں، ھم پاکستان میں بھی آزاد ہیں اور افغانستان میں بھی، خانہ بوشوں نے وزیرستان کے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کو افغانستان جانے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کیا ہوا ہے، خانہ بدوشوں نےمطالبہ کیا ہے، کہ انہیں افغانستان جانے کی اجازت جلدی دے دیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments