مہمند ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) افریدی جرگہ ممبران کی کوششوں سے مومند و باجوڑ کے درمیان حد بندی تنازعہ حل کے لیے پیش رفت دونوں طرف دھرنا کے خاتمے کا اعلان ،
اس سلسلے میں سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل افریدی کی سربراہی میں افریدی اقوام کا نمائندہ جرگہ ضلع مومند پہنچی جس میں افریدی قوم کے سرکردہ مشران ملک نصیر احمد کوکی خیل۔ملک فیض اللہ جان کوکی خیل۔حاجی براکت افریدی ملک الحاج تیمور افریدی۔ملک نوید۔ملک یوسف۔ملک نصیب طورخیل۔احمد شاہ فریدخیل۔حاجی شاہ نواز کوکی خیل۔حاجی لعل بت ۔حاجی فضل اکبر افریدی۔زروت ماما و دیگر پر مشتمل تھی نے پہلے ایم این اے ساجد مومند۔ایم پی اے نثار مومند۔ایم پی اے عباس الرحمان مومند قبیلے کے نمائندہ جرگہ سے مسلسل چار گھنٹے طویل ملاقات کی اور بعد میں نواگئی میں سینٹر ہدایت کی سربراہی میں باجوڑ مشران سے ملاقات کی۔جرگہ ممبران نے دونوں فریقین سے واک لی اور کمیٹی ممبران پر مشتمل جرگہ بروز اتوار الحاج شاہ جی گل افریدی حجرہ جمرود طلب کرلیا۔افریدی جرگہ ممبران کے مطابق باجوڑ اور مومند اضلاع کے عوامی نمائندگان پر ثالثی کمیٹی بنائی گئی جو مزکورہ حد بندی تنازعہ کو باہمی مشاورت سے افریدی جرگہ کے ماتحت حل کریں گی اور اگر مزکورہ تنازعہ حل نہ ہوا تو عید کے دس دن بعد افریدی مشران ممبران جرگہ مزکورہ حد بندی تننازعہ حل کریں گی۔اس دوران احتجاجی مظاہرے۔دھرنے اور اشتعال پر پابندی ہوگی۔
Load/Hide Comments