پشاور ( دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے، کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین اور انکے شہید بیٹے سے منصوب راشد فاونڈیشن کے فیس بک پیچ ہیک ہوئے 5 گزرگئے، بحالی کے سلسلے میں ایف آئی اے کو چار دن قبل درخواست بھی دی گئی لیکن فیس بک پیجز ابھی تک بحال نہ ہو سکے، ساتھ ساتھ فیس بک انتظامیہ کو بھی ان کی بحالی کیلئےدرخواست دی ہے، لیکن تاحال کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہاہے، سوشل میڈیا انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ہماری ایجنسیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو سائیبر حملے سے تحفظ فراہم کرنا فریضہ ہے، ایسا دیکھائی دے رہا ہے کہ سوشل میڈیا کے تحفظ کیلئے میاں افتخار کے خلاف سائیبر حملے سے ایک منظم تحریک جنم لے گی۔ پاکستان کی پارلیمان نے تمام تر تحفظات کے باوجود سائیبر کرائمز کا متنازع قانون منظور کیا تھا، لیکن سائیبر کرائمز قانون کا استعمال صرف سیاسی مخالفین کو نشانہ بناتے وقت نظر آیا، لیکن اس قانون سے ابھی تک کوئی ایسا شخص مستفید نہیں ہو سکا ، جس کے خلاف سائیبر جرم کیا جائے، میاں افتخار حسین دہشتگردی کے خلاف صف اوّل کا مجاہد رہے ہیں، جسمیں انکے صاحبزادے شہید ہوئے ہیں، اور اب میاں افتخار کے نامتزل رویہ سے خوفزدہ افراد ان کے خلاف سائیبر دہشت گردی کر رہے ہیں، آج میاں افتخار حسین کا اکاونٹ ہیک ہوا ہے ، کل دیگر سیاسی اور حکومتی شخصیات کے ساتھ بھی یہی ہو سکتا ہے، سائیبر حملہ آور کل ہمارے قومی اداروں اور ایجنسیوں پر بھی وار کر سکتے ہیں، فیس بک انتظامیہ اور پاکستانی ایجسنیاں میاں افتخار حسین کا اکاونٹ بحال کرانے کے لیے فوری ایکشن لیں، بصورت دیگر ہم انھیں ذمہ دار سمجھیں گے.
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments