A six-panel photo collage of an orientation session at City University Peshawar showing speakers, attendees, and shield presentation for immunization ambassadors.

پولیو کا خاتمہ: ای او سی اور یونیسف کا طلبہ کو حفاظتی ٹیکہ جات کے سفیر بنانے کا فیصلہ

پشاور( پریس ریلیز ) صحتِ عامہ کے حوالے سے کمیونٹی کی سطح پر آگاہی کو فروغ دینے کیلئے ایمرجنسی آپریشنز سنٹر و حفاظتی ٹیکہ جات کے نام سے ایک اہم حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کو انسدادِ پولیو اور دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بطور سفیر متحرک کرنا ہے۔
اس حکمت عملی کے تحت منتخب تعلیمی اداروں کے طلبہ کو تربیت دی جائے گی اور انہیں حفاظتی ٹیکہ جات کے سفیر کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ یہ سفیر اپنی کمیونٹیز میں آگاہی پھیلانے، ویکسین کے بارے میں غلط فہمیاں دور کرنے اور پولیو سمیت دیگر حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت اجاگر کرنے میں فعال کردار ادا کریں گے۔
اسی سلسلے میں ای او سی خیبر پختونخوا نے یونیسف کے تعاون سے سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، پشاور کے طلبہ کیلئے پہلے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت و ای او سی کوآرڈینیٹر شفیع اللہ خان، یونیسف کی نیشنل ٹیم لیڈ میلیسا کورکم، اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد صبیحہ جمیل، گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے عماد حسن، ٹیکنیکل فوکل پرسن برائے پولیو ڈاکٹر علی حیدر، صوبائی ٹیم لیڈ (N-STOP) ڈاکٹر محمد عمران خان اور ڈین سٹی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عارف شاہ سمیت عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور ای او سی کے حکام اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری صحت و ای او سی کوآرڈینیٹر شفیع اللہ خان نے پولیو کے خاتمے کے قومی مقصد کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ مؤثر پیغام رساں ہیں جو کمیونٹی میں آگاہی پھیلانے اور افواہوں کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ای او سی علماءِ کرام، ماہرینِ اطفال، میڈیا، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری پر یقین رکھتی ہے تاکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کا پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔
پولیو پروگرام کے تکنیکی ماہرین نے طلبہ کو انسدادِ پولیو اور ویکسین سے قابلِ علاج بیماریوں کے بچاؤ پر تفصیلی پریزنٹیشنز دیں۔ ڈاکٹر محمد عمران (صوبائی ٹیم لیڈ N-STOP) اور ڈاکٹر احتشام (ایریا کوآرڈینیٹر WHO) نے بیماریوں کی صورتِ حال، ویکسینیشن کی اہمیت اور انسدادِ پولیو کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیو فری پاکستان اور پولیو فری خیبر پختونخوا کے ہدف کے حصول کیلئے کمیونٹی کی مسلسل شمولیت ناگزیر ہے۔
یونیسف کے ایس بی سی (SBC) اسپیشلسٹ جہان الدین نے اپنی پریزنٹیشن میں بتایا کہ اس نئی حکمت عملی کا بنیادی محور نوجوان اور طلبہ ہیں جنہیں “؎حفاظتی ٹیکہ جات کے سفیر کے طور پر متحرک کیا جا رہا ہے۔ یہ سفیر خاندانوں کو ویکسینیٹرز کیلئے دروازے کھولنے کی ترغیب دیں گے اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں دور کریں گے۔
نیشنل ٹیم لیڈ یونیسف میلیسا کورکم نے نوجوانوں کی شمولیت کو سراہتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور دنیا سے پولیو کے مکمل خاتمے کے اس حتمی مرحلے کا حصہ بن کر تاریخ میں اپنا نام درج کرائیں۔
اسسٹنٹ کمشنر فقیر آباد صبیحہ جمیل نے کمیونٹی سطح پر طلبہ کی شمولیت کے اس اقدام کی تعریف کی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
تقریب کے آغاز میں سٹی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر عارف شاہ نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں اس اہم تقریب کی میزبانی کو یونیورسٹی کیلئے باعثِ اعزاز قرار دیا اور صحت کے شعبے میں تعلیمی اداروں کی طرف سے کامل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

Summery
  • Initiative Launch: The Emergency Operations Centre (EOC) Khyber Pakhtunkhwa, in collaboration with UNICEF, launched the “Students and Youth for Health and Immunization” initiative.
  • Core Objective: The strategy aims to train and mobilize school, college, and university students as “Immunization Ambassadors” to raise community awareness, address vaccine hesitancy, and promote polio and routine immunization.
  • Inaugural Session: The first orientation session under this initiative was hosted at the City University of Science and Information Technology, Peshawar.
  • Key Attendees: The event was attended by Additional Secretary Health / EOC Coordinator Shafiullah Khan, UNICEF National Team Lead Melissa Corkum, Assistant Commissioner Sabeeha Jamil, representatives from the Gates Foundation, WHO, N-STOP, and university leadership alongside a large number of students.
  • Keynote Remarks: Health and immunization officials emphasized that youth are powerful messengers capable of dispelling myths and increasing vaccine acceptance to help achieve a polio-free Pakistan and Khyber Pakhtunkhwa.