بنوں ( دی خیبر ٹائمز رپورٹ ) ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کوروناوائرس میں حفاظتی اقدامات کے تحت اپنے مذہبی رسومات کی ادائیگی میں سماجی فاصلو ں کو یقینی بنانے پر کرسچن کمونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں میں پرامن طریقے سے ایسٹر کے انعقاد میں کورونا وائرس سے حفاطی تدابیر اپنانے میں بہتر کردار ادا کرنے سے کورونا کا خاتمہ ممکن ہوسکتا ہے بنوں کے مختلف چرچز میں سیکورٹی کے انتظامات اور ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بتائے حفاظتی گائیڈ لائن کے طور پر بنوں کے کرسچن کمیونٹی کی طرف سے ایسٹر کے موقع پر حفاظتی تدابیر کے طور پر اپنی تمام تر تقریبات کو محدود کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک وقوم سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسٹر کے دوران اپنے چرچ میں مذہبی رسومات کو سماجی فاصلوں کے تحت یقینی بنایا جس پر کرسچن کمیونٹی کے افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح حکومت اور پولیس انتظامیہ کے ساتھ اپنا بھر پور تعاؤن جاری رکھیں گے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments