پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) وزیراعلی خیبرپختونخوا کل ارکان اسمبلی کو “آپریشن عزم استحکام” کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، پارٹی زرائع،،، آپریشن عزم استحکام سے ارکان اسمبلی میں بے چینی ہے صورتحال سے آگاہ کیا جائے، پارٹی قیادت کا وزیراعلی سے رابطہ
پارٹی زرائع کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین کل بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات کریں گے، وزیراعلی علی امین نے آپریشن عزم استحکام کی ابتدائی معلومات سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا، سب سے پہلے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں ڈسٹرکٹ لیول پر پرامن ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اس کے علاوہ تمام سٹیک ہولڈرز جن میں این ڈی ایم۔ پی ٹی ایم۔ اور دیگر صوبائی اور علاقائی تنظیموں کو امن ریلیوں میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔
Load/Hide Comments