نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین محسن داوڑ کی سربراہی میں اجلاس، بلدیاتی انتخابات پر تفصیلی گفتگو

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) نیشنل ڈیموکریٹک کے مرکزی ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کا پارٹی چیئرمین محسن داوڑ کی سربراہی میں مرکزی ارگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جسمیں خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کی تشکیل کردہ بلدیاتی انتخابات کی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی اور تا حال ہونے والی پیشرفت سے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کو صورت حال سے آگاہ کیا، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ڈی ایم کے کارکنان علاقائی سطح پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی ہم خیال سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں سے اتحاد کر سکتے ہیں۔
پارٹی کے ایک وفد جس میں مرکزی چیئرمین محسن داوڑ اور سینیئر رہنما افراسیاب خٹک اور بشرا گوہر شامل تھے، نے آج سیکرٹری الیکشن کمیشن سے پارٹی کی رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے ملاقات کی۔ مرکزی چیرمین محسن داوڑ نے اجلاس کو ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن کے حوالے سے بیشتر ضروریات پوری کی جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں