شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے روبیلا اور خسرہ ٹیم کے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں سے اسلحہ سمیت سب کچھ چھین لیا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقہ سپین وام میں خسرہ اور روبیلا کی جاری حالیہ مہم میں ویکیسن لگانے والی ٹیم کی سیکورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ برداروں نیدن دیہاڑے لوٹ کر اسلحہ اور موبائل سمیت سب کچھ چھین کر لے گئے۔ مقامی پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سپین وام کے علاقے چھوٹادتہ خیل میں جمعے کو خسرہ اور روبیلانامی بیماریوں کی قومی ویکسینیشن مہم کے لئے جانے والی ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر متعین دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے لوٹ لیا۔ ذرائع کے بقول سملح افراد نے دونوں پولیس اہلکاروں سے دو عدد سرکاری کلاشنکوف، بُلٹ پروف جیکٹس، موبائل فونز اور 180کے لگ بھگ کارتوس چھین کر لے گئے۔ پولیس ااہلکاروں نے واقعہ کی رپورٹ درج کرائی ہے اور اخری اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے دونوں اہلکاروں کا لائن حاضر کیا تھا تاہم اس حوالے سے کسی ذمہ دار اہلکار بشمول ڈی پی او نارتھ عقیق حسین سمیت کسی سے باوجود کوشش کے رابطہ نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں