شمالی ویرستان میں سیکیورٹی اہلکاروں پر بارودی مواد سے دھماکہ ، دو جوان شہید

میران شاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی پوسٹ کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید ایک زخمی ہوا ہے ۔مقامی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام تحصیل دوسلی کے علاقے گڑیوم میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے نصب شدہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گئے جس میں تین سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہو ہے جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے میران شاہ منتقل کردیے گئے تاہم ان میں سے دو اہلکاروں صوبیدار صفدر حیات اور سپاہی قیصر محمود نے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔جبکہ ایک نائیک غلام اکبر کا علاج جاری ہے ۔ وقوعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں