شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ بنوں کا رہائشی میرعلی بازار میں دن دہاڑے قتل

میران شاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے دوسرے بڑے شہر میرعلی میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں بنوں کے رہائشی تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق میر علی میں جمعے کو نامعلوم مسلح افراد نے دن دیہاڑے بنو ں کے رہائشی میروالی خان ولد میرزمان خان ساکن بنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔مقتول آپریشن ضرب عضب کے بعد میرعلی میں مصالحہ جات کا کاروبار کررہاتھا۔ پولیس نے لاش کو میرعلی ہسپتال منتقل کردیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے آبائی علاقے بنوں روانہ کردیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رواں ہفتے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور اسی ہفتے ٹارگٹ کلنگ کا یہ چوتھا مسلسل واقعہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں