یوتھ آف وزیرستان کے بانی شہید صدر نوراسلام داوڑ کی چہلم کے موقع پر 24 اکتوبر میرعلی میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے نوجوانوں کی تنظیم کے بانی صدر نور اسلام شہید کی چہلم کے موقع پر 24اکتوبر کو میرعلی میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جا ئے گا جس کیلئے اتوار کو میرعلی میں یوتھ اف وزیرستان کی تنظیم، سیاسی اتحاد شمالی وزیرستان جے یو ائی، اے این پی،پی پی پی اور این ڈی ایم کا ایک اہم اجلاس یوتھ کے دفتر میں منعقد کیا گیا جس میں یوتھ کے صدر کابل جان،این ڈی ایم کے رہنماء جمال داوڑ، پی پی پی کے شفقت اللہ، اے این پی کے نثار علی خان، جے یو ئی کے قاری سمیع الدین اور سیاسی اتحاد کے چیئرمین ملک اکبر خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شہید نور اسلام کی چہلم کو بھر پور طریقے سے منایا جا ئے گا اور میرعلی میں اس حوالے سے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کے تعاون سے ایک بڑا جلسہ منقعد کیا جائے گا جس میں نور اسلام شہید کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ یاد رہے کہ نور اسلام شہید کو ایک ماہ قبل میرعلی میں نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ میں شہید کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں