پی ٹی ایم کے ایک اور متحرک کارکن سجاد خان کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے علاقہ سید آباد لانڈ میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے پشتون تحفظ مؤومنٹ کے اہم رکن سجاد خان ولد خالد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب مقامی طالبان شوریٰ نے سیز فائر کا بھی اعلان کیا ہے،
شمالی وزیرستان میں اپریشن ضرب عضب کے بعد ایک بار پھر حالات خراب ہوگئے ہیں، حکومت اور مقامی طالبان کے مابین سیز فائر کا بھی اعلان کیاگیا ہے، شمالی وزیرستان میں امن و آمان کے قیام کے نام پر حکومت سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین مزاکرات کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، تاہم نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد کا شہریوں کے خلاف نہ ختم ہونے والا ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے باعث عام شہریوں کی زندگی آجیرن بن کر رہ گئی ہے۔
شمالی وزیرستان میں اب تک سنکڑوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے ہیں، جن تمام کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، مگر ابھی تک ان نامعلوم افراد کے نیٹ ورک کے بارے میں کسی بھی قسم کے پیش رفت سامنے نہ آسکے، جو مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں،
طالبان کی جانب سے سیز فائر کے اعلان، اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ؟ سوشل میڈیا پر ان تمام معاملات کو شدید تنقید کا نشانہ بن رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں