مہمند ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثمین اللہ ولد مینہ دار نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپیٹلز سوات کے سی ٹی پیتھالوجی ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لیا، ہسماندہ سمجھے جانے والے خطے کے باہمت اور ہونہار نوجوان نے کلینکل ٹیکنیشن ( سی ٹی پیتھالوجی ) ٹیسٹ میں 100 میں سے 85 مارکس حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کیا، بنیادی طور پر ثمینمین اللہ تحصیل حلیمزئی شاتی کور کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غربت کی وجہ سے محنت مزدوری کیلئے سعودی عرب مقیم ہے، ضلع مہمند کے عوام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ باصلاحیت نوجوان کو سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپیٹلز میں سی ٹی پیتھالوجی سیٹ پر بھرتی کرکے ایسے کرداروں کی حوصلہ افزائی کریں۔
