صوابی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر بیٹے کی ماں پر فائرنگ، ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قاتل کی ماں موقع پر جانبحق ہوگئی، جن کی ڈیڈ باڈی کو شاہ منصور میڈیکل کمپلکس منتقل کردیا گیا، مقامی پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کیا، جانبحق خاتون کا تعلق صوابی کے موضع نارنجی سے بتایا جارہا ہے،
واقعے پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا شدید رد عمل، ڈسٹرکٹ بار نے واقعے کی فوری بعد ہنگامی میٹنگ طلب کرلی، ملزم نے اسلحہ اندرکیسے لے آیا، صدر ڈسٹرکٹ بار صوابی نے واقعے پر ڈسٹرکٹ بار کا منگل کے روز ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، تاکہ مستقبل میں اسلحہ کا روک تھام ممکن ہوسکے اور ایسے واقعات رونما نہ ہو۔
Load/Hide Comments