غلنئی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہر ین میں لاپتہ افراد کے رشتہ دار جن میں خواتین، بچے اوربزرگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھاکر احتجاجی واک کیا۔ اور اپنے رشتہ داروں کے بازیابی کیلئے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ان کے خاندان کے افراد لاپتہ ہیں ۔ جن کے بارے میں ہ میں کوئی معلومات نہیں ۔ اگر انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو انکو عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزادی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے ماں باپ اوربیوی بچے اپنے پیاروں کے انتظار ہرروز اذیت سے گزرتے ہیں ۔ اور انکے گھر والے نفسیاتی مریض بن گئے ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے تمام لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور انکو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔
