میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان احساس پروگرام کیلئے ابتدائی مرحلے میں چار تحصیلوں کیلئے 228 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کو سیکورٹی دینے کیلئے 456پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شمالی وزیرستان سید گل خان کے دفتر سے جاری شدہ ایک اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے چار تحصیلوں میرعلی، رزمک، سپین وام اور شیوا میں پیر کے روز سے جبکہ بقیہ چھ تحصیلوں دتہ خیل، غلام خان، دوسلی، گڑیوم، بویہ اور میرانشاہ میں 11 جنوری سے گھر گھر سروے کا عمل شروع کیا جائے گا۔اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر فدا خان وزیر نے دی خیبرٹائمز کو بتایا کہ اس مقصد کیلئے کُل 491 اساتذہ کو ٹرینڈ کیا گیا ہے جو ایک ماہ کے عرصے میں شمالی وزیرستان کے تمام تحصیلوں کا احساس پروگرام کیلئے سروے کا عمل مکمل کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں فدا خان وزیر نے بتایا کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید اساتذہ کو اسی مقصد کیلئے ٹرینڈ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں گھر گھر لسٹنگ ہو گی جس کے بعد باقاعدہ اندراج کا عمل بھی جاری رہے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments