میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے نوجوانوں پر مشتمل تنظیم یوتھ اف وزیرستان نے حالیہ دنوں میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 14دسمبر کو اسلام اباد کے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ یوتھ اف وزیر ستان کے صدر اسداللہ شاہ داوڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور خاص طورپر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس سے حکومت مکمل طو رپر لاتعلقی کا رویہ اپنائے ہو ئی ہے اور ہمیں مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنانا پڑرہا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ 8دسمبر کو اس سلسلے میں اگہی کیلئے سپین وام چوک میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا جبکہ دس دسمبر کو میرانشاہ میں احتجاج کیا جا ئے گا اور لوگوں کو اسلام اباد دھرنے کیلئے اگہی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 13دسمبر کو پشاور میں احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے اور 14دسمبر کو اسلام اباد کے ڈ ی چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا جو امن کے قیام کو یقینی بنانے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر یوتھ اف وزیرستان کے سرپرست اعلی نور اسلام داوڑ اور یوتھ کے جنرل سیکرٹری وقار احمد داوڑ بھی موجود تھے۔ وقار داوڑ کا کہنا تھاکہ مرجر کے بعد پولیس فورس کا قیام بھی امن امان کو یقنی بنانے میں ناکام ہو چکی ہے اور حکومت ایک بار پھر سابقہ نظام کو لانے کیلئے علاقے میں بد امنی کو فروغ دے رہی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments