باجوڑ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سراپا احتجاج

باجوڑ) دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) باجوڑ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف خاربازار میں احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرے سے چیئرمین اصلاحی کمیٹی خار حاجی سید احمد جان، اے این پی ضلعی صدر گل افضل خان،نائب امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع باجوڑ حاجی سید بادشاہ، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ء جاوید، مولانا ضیاء اللہ جان حقانی، مفتی فضل محسن ودیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ خار بازار اور اس سے ملحق علاقوں میں واپڈا والوں نے ناروا لوڈ شیڈنگ جاری کیا ہوا ہے جو کہ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ہم انتظامیہ سے واپڈا کے ایس ڈی او کو ہٹانے اور بجلی کے لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اور ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہیگا۔ اے سی خار فضل الرحیم اور صوبائی وزیر انور زیب خان کے فرزند سکندر زیب خان نے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ مظاہرین سے مذکرات کی جس میں یقین دہائی کرائی گئی کہ چار دنوں کے اندر اندر خار اور مضافات میں بجلی کے لوڈ شیڈنگ ختم کی جائیگی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں