پشاور ( پ ر ) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔سابق ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، فضل سبحان، مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، صاحبزادہ ہارون الرشید،سابق ممبران صوبائی اسمبلی سعید گل، محمد امین، اعزاز الملک افکاری، سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت خان اور سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی بخت جہان خان ایڈووکیٹ صوبائی شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل عبدالواسع کے مطابق خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں جماعت اسلامی کے ارکان نے حق رائے دہی کے ذریعے دو سال 2021-2023ء کے لئے شوریٰ کے ارکان کو منتخب کیا ہے۔ المرکزالاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں عبدالواسع نے بتایا کہ پشاور اور ضلع خیبر کے ارکان نے ضلعی امیر عتیق الرحمن، حافظ حشمت خان، بحراللہ خان، مولانا مسیح گل اور ڈاکٹر محمد اقبال خلیل کو صوبائی شوریٰ کا رکن منتخب کیا۔ اسی طرح نوشہرہ سے مولانا سمیع الرحمن اور عنایت الرحمن، چارسدہ اور مہمند سے ملک محمد سعید خان، مصباح اللہ، محمد سجاد، مردان سے مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمن، غلام رسول، مولانا صفی اللہ، صوابی سے میاں افتخار الدین، ملاکنڈ سے مولانا جمال الدین اور خورشید ربانی، سوات سے محمد امین، حمید الحق، فضل سبحان، بونیر اور شانگلہ سے محمد حلیم باچا، بخت جہان خان ایڈووکیٹ، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، دیر لوئر سے اعزاز الملک افکاری، ارشد زمان، مولانا اسداللہ، سعید گل، مشرف شاہ، ڈاکٹر بشیر احمد اور جہان بادشاہ،دیر اپر سے صاحبزادہ طارق اللہ، حنیف اللہ ایڈووکیٹ، مولانا وحید اللہ،مولانا ضیاء اللہ اور صاحبزادہ فصیح اللہ، لوئر چترال اور اپرچترال سے مولانا محمد جمشید احمد اور مولانا جاوید حسین، ایبٹ آباد اور ہری پور ساجد قریش عباسی، غزن اقبال خان ترین، عبدالرزاق عباسی، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان سے ڈاکٹر سید طارق شیرازی، جمیل جہانگیری، غلام اکبر شمس، ڈاکٹر محمد قاسم، باجوڑ سے صاحبزادہ ہارون الرشید، مولانا وحید گل، قاری عبدالمجید، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان کے لئے عبدالصمد خان اور ڈاکٹر احسان اللہ دانش، جبکہ بنوں، کرم اور شمالی وزیرستان ڈاکٹر ناصر خان جماعت اسلامی کی صوبائی شوریٰ کے اراکین منتخب ہوگئے ہیں۔ عبدالواسع نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی صوبائی شوریٰ میں 11علماء کرام، 6ڈاکٹرز، 3وکلاء، 12تاجر، 6ماہرین تعلیم، 2سابق ممبران قومی اسمبلی،2سابق ممبران صوبائی اسمبلی، ایک سابق صوبائی وزیر اور ایک سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔
