پشاور ( دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک ) ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی (آئی سی آر سی) نے پاکستان میں جسمانی بحالی پروگرام کی زیرنگرانی سماجی شمولیت اقدام کے تحت خیبرپختونخوا میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں 80 معذور افراد کو ویل چیئرز فراہم کردیں جبکہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پانچ متاثر کن حصول کاروں کو نقد ایوارڈ بھی دیئے گئے یہ مالی امداد معاشرتی شمولیت کے پہلو کے ایک حصے کے طور پر معذور افراد کو بااختیار بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فراہم کی گئی ۔ خیبر پختونخواہ کے اضلاع سوات ، شانگلہ ، باجوڑ ، مہمند ، لوئر اور اپر دیر اضلاع میں وہیل چیئرز کی فراہمی کیلئے مکمل سروے کیا گیا جبکہ مستحق 80 وصول کنندگان کو معاون آلہ استعمال کرنے کی تربیت بھی فراہم کی گئی۔ تقریب میں ، مقامی انتظامیہ اور مقامی عمائدین نے شرکت کی معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے آئی سی آر سی 2012 سے معذور افراد کا عالمی دن منا رہا ہے امسال معذوروں کا عالمی دن ایک پارٹنر تنظیم فرنٹیئر آف پیراپلیجکس کے ساتھ مل کر منایا جارہا ہے جو آئی سی آر سی کے جسمانی بحالی پروگرام کا سب سے اہم اور لازمی جزو ہے۔
اس موقع پر ، سب ڈیلیگیشن پشاور کے سربراہ ، مسٹر فرخ اسلاموف نے کہا کہ “اس خصوصی دن میں معذور افراد کو شامل کرنے کے لئے آئی سی آر سی کے عزم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 2020 میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم نے 30،000 سے زائد معذور افراد کو معاشرے کے کارآمد شہری بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں، جبکہ متعدد افراد کی مالی امداد بھی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ڈبلیو ڈی اور فرنٹیئر آپ پیراپلیجکس کی مدد سے معذور افراد میں کہانی نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا مقابلے کے فاتحین زینب برکت، احسان دانش، محمد فیصل گل افشاں رانا ،سید خان، سلمان خان کو بالتریب انعامات سے نوازا گیا آئی سی آر سی نے ہمیشہ معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہرممکن امداد کی ہے رواں سال وبائی امراض کے دوران 3،400 معذور خاندانوں کو 34 ملین روپے کی نقد امداد کی فراہمی ایک بہترین اقدام ہے، محمد الیاس چیئرمین نے کہا کہ آئی سی کا جسمانی بحالی پروگرام پاکستان میں تقریبا چار دہائیوں سے پی ڈبلیو ڈی کو مدد فراہم کررہا ہے۔ آئی سی آر سی ملک ملک بھر میں 25 شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ جن میں ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پروسٹیٹیک اینڈ ارتھوٹک سائنسز ، پیراپلیجک سنٹر پشاور ، CHEF انٹرنیشنل ، لیڈی ریڈنگ اسپتال ، اکبر کیری انسٹی ٹیوٹ ، فرینڈز آف پیراپلیجکس اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خوا شامل ہیں۔
Load/Hide Comments