پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور میں خیبر چوکی کی حدود میں دو ملزمان ہوائی فائرنگ کر رہے تھے، کہ اسی اثنا خیبر چوکی کےانچارج فیاض خان نے ان کے خلاف بروقت کاروائی کی، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلئے گئے، ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلا شنکوف 25 عدد کارتوس اور ایک عدد پستول بمع 4 عدد کارتوس برآمد کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ 3/4af اور 15aa کا پرچہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کیا گیا ۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس ہوائی فائرنگ کے خاتمے کیلئے مسلسل مہم چلارہے ہیں، تاکہ ہوائی فائرنگ سے آئے روز رونما ہونے والے واقعات کا تدارک ہوسکے، پولیس کے اس مہم کی وجہ سےکافی حد تک ہوائی فائرنگ میں کمی بھی واقع ہوگئی ہے، تاہم اس کا مکمل خاتمہ ابھی ممکن نہیں، جو عوام کے تعاؤن کے بغیر ممکن بھی نہیں۔ ہوائی فائرنگ کے مکمل خاتمے کیلئے پولیس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہریوں سے تعاؤن کی درخواست کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں