چیف الیکشن کمشنر کی امریکی سفیر سے ملاقات کا ایجنڈا قوم کو واضح کیا جائے، رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی ترجمان ڈاکٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے، کہ چیف الیکشن کمشنر واضح کریں کہ امریکی سفیر سے ملاقات کا ایجنڈا کیا تھا؟ چیف الیکشن کمشنر کی امریکی سفیر سے ملاقات میں کون سے معاملات ڈسکس ہوئے۔ ظاہر ہے کہ معیشت اور پاک افغان تعلقات تو زیر بحث نہیں آئے ہوں گے۔ نہ ہی امریکی سفیر نے چندریان کی چاند پر لیڈنگ کی آپ کو مبارکباد دی ہو گی۔ یہ تو واضح یے کہ انتخابات کی تاریخ اور تیاریوں پر بات ہوئی ہو گی۔ کیا آپ نے انتخابات ک⁵ے التوا پر امریکی سفیر کی رائے اور آشیرباد حاصل کرنے کی کوشش کی، کیا الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر کو انتخابات میں التوا کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔ کیا کبھی پاکستانی سفیر نے بھی امریکی آنتخابات کے انتظامی دمہ داروں سے ایسی ملاقات کی ہے۔ کیا چیف الیکشن کمشنر آئینی عہدہ رکھتے ہوئے قوم کے سامنے وضاحت دینے کیلئےجوابدہ نہیں ہیں۔ کیا صدر پاکستان سے ملاقات سے انکار کرکے آپ نے صدر کے آئینی عہدے کی بےتوقیری نہیں کی؟
الیکشن کمشنر کے پاس امریکی سفیر کیلئے وقت تھا لیکن صدر پاکستان سے ملاقات کے لیے وقت نہیں تھا ، آپ الیکشن کمشنر کو نہیں معلوم کہ آئین کا آرٹیکل 48 صدر کو الیکشن کی تاریخ متعین کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ آئینی اختیار کو عام قانون سازی کے ذریعے ختم نہیں کیاجا سکتا۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کی صریح حکم عدولی کے مرتکب نہیں ہوئے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بروقت انتخابات نہ کرا کر الیکشن کمشنر آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہیں۔ الیکشن کمشنر کے ناک کے نیچے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں کئی ماہ سے غیر آئینی نگراں حکومتیں مسلط ہیں۔ انتخابات میں التوا کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کے غیر آئینی فیصلے کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ الیکشن کمشنر ایک باوقار آئینی ادارے کے سربراہ ہیں، آئین سے ماورا کوئی شے نہیں، الیکشن کمشنر صاحب پر لازم ہے، کہ وہ امریکی سفیر سے ملاقات اور انتخابات کے معاملے پر قوم کو وضاحت دیں۔
اگر وضاحت نہیں دیتے تو آج ہی استعفے دے کر قوم کی جان چھوڑیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے، کہ الیکشن کمشن جیسے باوقار عہدے پر براجمان رہنے سے قوم اور آئین کی بے توقیری ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں