نو مئی واقعہ کے بعد مذید پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہ سکتا، سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اقبال وزیر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے، اس نے ہمیشہ پارٹی کی ہدیت پر من و عن عمل کیا ہے، سینٹ الیکشن میں اسے اربوں کی آفر ہوئی لیکن پارٹی کی خاطر اسے ٹھکرادیا
عمران خان کے ساتھ شروع سے لیکر آخر تک لاہور کے زمان پارک میں رہا ، تاہم مئی 9 مئی کے بعد جب معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی ملک کے آئین سے متصادم ہوا ، اس کے خلاف ہوں اور مزید ایسے پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتا،
اس لئے میں اب شمالی وزیرستان کے ضلعی صدر کی رکنیت سے استعفی دے رہا ہوں، انہوں نے اپنے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ان پر کسی قسم کا دباو نہیں ، سیاست جاری رکھونگا، لیکن فی الحال کسی پارٹی کے ساتھ کوئی بات کی ہے نہ ڈیل،

اپنا تبصرہ بھیجیں