خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک کو الیکشن کمیشن نے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا

خیبرپختونخوا میں نگران صوبائی وزیر شاہد خٹک نے نوشہرہ جلسے میں شمولیت کرکے سیاسی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے مرکزی چیئرمین پرویز خٹک اور جے یو ٓئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی تھی۔
تنقید کرنے پرالیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا، تاہم صوبائی وزیر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ ان کے خلاف اور یکطرفہ قرار دے دیا۔
اسی حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوبھی خط لکھ دیا ہے۔
خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ نگران حکومت الیکشن عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی اور واضح کیا کہ تمام سیاسی فریقین کو برابری کے مواقع کرنا الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ ان کے فرائض میں بھی شامل ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں