پشاور(دی خیبرٹائمز ایکشن ڈیسک) ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم سنگ میل عبور خیبر پختون خوا کے تمام بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام والےکالجز کا امتحانی نظام کمپیوٹرائزکردیا گیا۔ اس حوالے سے ایک مخصوص سافٹ وئیر ڈیپارٹمنٹ نے ڈیویلپ کردیا ہے۔ جس کے بعد اب تمام کالجز کے امتحانی نظام کو کمپیوٹرائز کردیا جائیگا۔ تمام بی ایس چار سالہ ڈگری پروگرام کے حامل کالجز کے کنٹرولر آف امتحانات کو خصوصی ٹریننگ فراہم کی گئی ہے۔ جس سے امتحانی نظام میں شفافیت پیدا ہوگی۔ اور کالجز کا استعداد کار بڑھے گا۔ اس حوالے سے تمام کلسٹر کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بی ایس داخلہ نظام کو بھی کمپیوٹرائز کردیا جائیگا جس سے میرٹ کی بالا دستی قائم ہوگی اور سفارش کلچر کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments