پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا

پیپلز پارٹی ضلع پشاور کے زیر اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب کوارڈنشن سیکرٹری حاجی جہانزیب خان کے حجرہ میں منایا گیا جس میں پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین، پشاور ضلع کے جنرل سیکرٹری خالد خان، صوبائی نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی ، پشاور سٹی کے صدر ذوالفقار افغانی، ذوالفقار اعوان ، پشاور ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید عادل شاہ ، طارق رحیم ، فخر عالم خلیل ، اقبال خان ، شاہد خان ، سکندر اقبال ، داؤد برکی ، حیات بھائیہ سمیت پشاور ضلع یونین کونسل وارڈ نیبرہوڈ عہدیداران اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی ملک و قوم کے لئے عظیم الشان خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، تقریب میں پشاور ضلع کے عہدیداروں نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عہد کرتے ہیں کہ وہ اپنے قائدین کے عوامی خدمت کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے،پیپلز پارٹی ہی ملک کی واحد جماعت جو وفاق کی علامت ہے اوراس کی جڑیں چاروں صوبوں میں موجود ہیں عوامی مسائل کا حل اس ہی جماعت کے پاس موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں