شمالی وزیرستان میں نامعلومسلح افراد نے ویٹرنری ڈاکٹر کو شہید کردیا

شمالی وزیرستان کے میرعلی بازار میں نامعلومسلح نقاب پوشوں نے ویڑنری ڈاکٹر رحمت ایاز داوڑ حسوخیل کو گولی مارکر شہید کردیا، مقامی قبائلیوں اور تاجروں کی مدد سے پولیس نے شہید کی میت کو پوسٹمارٹ کیلئے تحصیل ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، بعد آزاں ان کے رشتہ داروں نے ان کی میت ان کے آبائی گاوں حسوخیل منتقل کردیا، مقامی پولیس نے حسب معمول نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے اپنی ذمہ داری پوری کرلی،
شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات مسلس بڑھ رہے ہیں، جبکہ اپریشن ضرب عضب کے بعد ایک بار پھر نقاب پوشوں کا راج بن گیا ہے، حکومتی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے۔عام شہری نامعلوم خوف کا شکار ہے، جو علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں،
دوسری جانب سیکیورٹی اہلکار بھی شدت پسندوں کے نشانے پر ہے،۔جہاں آئے روز ان پر حملے ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے ایک بار پھر کسی بڑے مسلے رونما ہونے سے ہرکوئی خوف کا شکار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں