پشاور ( دی خیبر ٹائمز ) ضلعی انتظامیہ پشاور نے صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل درآمدکرتے ہوئے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں شروع کرردی اور لاک ڈان کی خلاف ورزی پر کریک ڈان اتوار کے روز بھی جاری رہا ، ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پشاور بھر سے لاک ڈان کی خلاف ورزی پر مزید 166گرفتارکر لئے گئے ان افراد کو پابندی کے باوجود دکانیں کھولنے پر گرفتارکرلیا گیا انتظامیہ کے مطابق کاروائیاں شعبہ بازار، نمکمنڈی،ڈبگری، ہنشتنگری، فردوس سبزی منڈی اور سیگر علاقوں میں کی گئیںاسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے اندرون شہر اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پراسسٹنٹ کمشنر (صدر) اصلاح الدین نے انقلاب روڈاور پھندو روڈ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (متنی) رضوانہ ڈار کا کوہاٹ روڈ اور متنی کے علاقوں میں بازاروں کا دورہ کیا اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا کا صدر کے بازاروں کا دورہ کیا اور تاجروں و دکانداروں کو چار بجے تک دکانیں بند کرنے کی ہدایت کردی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments