شمالی وزیرستان ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) یوتھ آف وزیرستان ہر سال کی طرح اس سال بھی 14 جون کو بطور یوم سیاہ دن منانے کا اعلان کیا ہے، اس سلسلے میں میرعلی بازار میں ایک پرامن واک کا احتمام بھی کیاگیا ہے، یوتھ آف وزیرستان کے چیئرمین نوراسلام کا کہنا ہے، کہ 14 جون 2014 ایک وہ دردناک دن ہے، جس دن ہم وزیرستانیوں کو اپریشن ضرب عضب کے نام پر اپنے گھروں سے زبردستی نکال دیا، اور اب تک در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، یوتھ آف وزیرستان کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا، کہ ہم وزیرستانی بحثیت ایک قوم اچھے اور برے دنوں کو نہیں بلاسکتے ہیں، جس میں 14 جون 2014 بھی ہمارے لئے ایک سیاہ اور دردناک تاریخ ہے، انہوں نے تمام وزیرستانیوں سے اس میں کالی پٹیاں باندھ کر شرکت کی اپیل کی ہے، تاکہ ہر وزیرستان اس اس پرامن احتجاج اور واک کا حصہ بن سکے۔
یہ بھی پڑھئے: ملک قادر خان وزیر کی یاد میں ۔۔ تحریر احسان داوڑ
“شمالی وزیرستان میں 14جون کوبطور یوم سیاہ دن منایا جائیگا، میرعلی بازار میں پرامن واک بھی ہوگا، یوتھ آف وزیرستان” ایک تبصرہ