بنوں میں کرونا کے مذید 5 نئے کسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

بنوں ( نمائندہ خصوصی )  کرونا نے بنوں میں پھیر گاڑنا شروع کردئے 5 افرام میں تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 12ہوگئی ۔۔ 29 مارچ کو روالپنڈی سے 7افراد پر مشتمل تبلیغی جماعت بنوں کے علاقہ غوریوالہ پہنچی تھی جہاں پر اُنہیں آر ایچ سی غوریوالہ میں قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا تھا، قرنطینہ سنٹر میں 8 دن مکمل ہونے پر 8 اپریل کو علاقہ غوریوالہ کے 20 سے زائد افراد کے نمونے ٹیسٹ کیلئے پشاور بھیج دیئے ،، جس میں 5 افراد 55 سالہ ممتاز خان , 48 سالہ محمد عثمان خان ، 34 سالہ عبدالقدوس ، 42 سالہ شیرزادہ ،اور 64 سالہ عبدالستار کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت موصول ہوئے، جس کے ساتھ بنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد 12ہوگئی ہے ، بنوں میں 9 اپریل تک 8 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے ایک 75سالہ شخص حیات الرحمن نے کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہو گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر بنوں زبیر احمد نیازی نے ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو علاقے میں روانہ کردیا جہاں غوریوالہ پولیس آفیسر عبدالصمد قریشی نے کیسز کے رپورٹ پر علاقہ غوریوالہ کو مکمل طور پر سیل کر دیا، اور علاقہ غوریوالہ کو ملانے والے راستوں پر پولیس تعینات کردیا گیاہے، محکمہ بلدیات نے علاقے میں جراثیم کش سپرے کا آغاز کردیا، اور وہاں پر عوام کو گھوں تک رمحدود رہنے کیلئے مساجدوں میں اعلانات کئے گئے ہیں، تاکہ کورونا وائر سےمزید لوگ متاثر نہ ہوسکے ، اس سے قبل بنوں میں کرونا کا مریض جاں بحق بھی ہوچکا ہے، یہ بھی واضح رہے کہ بنوں کے عوام کرونا لاک ڈاون کے دوران تعاون نہیں کرتے، اور بیشتر افراد احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کو تیار نہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں