خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 63 افرادجاں بحق جبکہ 78 افراد زخمی ہوئے

دی خیبرٹائمز ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پراوینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 63 افراد جانبحق جبکہ 78 افرادزخمی ہوگئے ہیں،، جانبحق ،افراد میں 33 بچے 15 مرد اور 15خواتین جبکہ زخمیوں میں 17خواتین، 37 مرد اور 24 بچے شامل ہے .
مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور3202 مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 477گھروں کو مکمل جبکہ 2725 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال اپرولوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان،کوہاٹ، ڈی آئی خان اورکزئی میں رونما ہوئے .
۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم نے حالیہ بارشوں میں متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو جان بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور امدادی سرگرمیوں کے لیے 110 ملین روپے جاری کئے۔

اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں بھی امدادی سرگرمیوں کی مد میں 90 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں ، مالی معاونت کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، چترال لوئر ،باجوڑ، کوہستان لوئر، پشاور، نوشہرہ، مہمند، دیر اپر، ٹانک، شانگلہ، تورغر، اور ڈی آئی خان کو امدادی سامان بھی فراہم کر دیا گیا۔ جس میں خیمے، چٹائیاں، کچن سیٹس، کمبل، بستر،ترپال، سولر لیمپس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔

پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے ہی الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ جاری کیا تھا۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے، کہ ان کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیکر ہر مقام پر ان کی امداد کیلئے پی ڈی ایم اے کارکنان حاضر رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں