قبائلی ضلع خیبر میں امن و امان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

خیبر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر میں امن و امان کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر عبدالناصر خان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے، کہ ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع اور پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فوری طور پر ہوگا جو کہ 13 اگست تک برقرار رہے گا۔
خلاف ورزی پر تعزیزات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ضلعی پولیس سربراہ اور تحصیل اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیاہے

اپنا تبصرہ بھیجیں