شمالی وزیرستان: دینی مدرسے سے ایک ہفتہ قبل اغوا ہونے والے کمسن طالبعلم کی لاش برآمد

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرعلی کے نواحی گاوں ہرمز کے دینی مدرسے سے اغوا ہونے والے کمسن طالبعلم یحیٰ کی لاش زمینوں سے برآمد ہوا ہے، کمسن طالبعلم کا تعلق میرعلی کے نواحی دیہات مچی خیل سے بتایا جاتا ہے، جو مچی خیل گاوں سے تعلق رکھنے والے عابد نور کا بیٹا بتایا جاتا ہے ،

پولیس کے مطابق ان کے مقتول کے والد عابد نور نے چند روز قبل میرعلی پولیس اسٹیشن میں ان کے کمسن بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کی ہے۔

پولیس نے مقتول یحیٰ کی لاش ان کے خاندان کے حوالے کرکے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا رپورٹ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں آئے روز بم دھماکے ٹارگٹ کلنگ، سیکیورٹی اور دیگر سرکاری افراد اور املاک تو شدت پسندوں کے نشانے پر ہیں، تاہم وزیرستان میں ایسے واقعات رپورٹ کرنے کو نہیں ملتے، یہی وجہ ہے، کہ پورا وزیرستان اس واقعے پر شدید پریشان ہے، اور مقامی انتظامیہ اور پولیس سے اس ضمن میں سخت کارروائی کا مطالبہ پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں