ضم اضلاع فنڈز، وفاق سے وزیراعلیٰ کے خط کا جواب تاحال موصول نہ ہوسکا

پشاور (دی خیبرٹائمزرپورٹ نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے وفاق کو ضم شدہ قبائلی اضلاع کے فنڈز کی منتقلی سے متعلق لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ انضمام کے بعد سابقہ قبائلی علاقوں کو باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا میں شامل کیا جا چکا ہے، اس لیے ان اضلاع کے لیے مختص فنڈز بھی صوبائی حکومت کو منتقل کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فنڈز کی منتقلی نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، اور اس پر قابو پانے کے لیے ضم شدہ اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ان اضلاع کی ترقی میں صوبائی حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک رکھے ہیں، جس سے ان علاقوں کی تعلیمی، صحت اور انفراسٹرکچر کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فوری فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں