الخدمت فاونڈیشن نے عالمی یوم مزدور پر 15بےروزگارخاندانوں کیلئے روزگار کاانتظام کردیا


محنت کشوں کو باعزت روزگارکیلئے ہتھ ریڑھیاں اور ہر خاندان کو55 ہزار روپے مالیت کامالی سپورٹ فراہم کردیا۔ خالدوقاص

پشاور( پ ر ) الخدمت فاونڈیشن کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15 بےروزگار خاندانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے ہتھ ریڑھیاں اور ہرمحنت کش کو چھوٹے کاروبار کیلئے 55 ہزار روپے مالیت کا مالی سپورٹ فراہم کردیا گیا، جس کے زریعے مذکورہ افراد اپنے گھرانوں کی کفالت کیلئے اپنا کاروبار شروع کرسکیں گے۔
اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی سردار گڑھی جی ٹی روڈ پشاور میں الخدمت فاونڈیشن پشاور کےضلعی صدر ارباب عبدالحسیب کی زیرصدارت عالمی یوم مزدورکی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ممتاز عالم دین سابق چیف خطیب اور جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا محمد اسماعیل مہمان خصوصی تھے تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص،جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت اللہ،الخدمت پشاور کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز خان الخدمت کےصوبائی سینٸرپروگرام منیجر محمد وسیم اور صوبائی میڈیا منیجرنورالواحد جدون سمیت دیگر مقامی قائدین نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پشاور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 15محنت کشوں کو سبزی، فروٹ،مشروبات،مچھلی،
ڈرائی فروٹ ،کھانے پینے کے سٹالز اور دیگر چھوٹے اور باعزت روز گار کے آغاز کیلئے ہتھ ریڑھیاں اور مالی تعاون فراہم کیاگیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ھوئے مولانا محمد اسماعیل اور الخدمت فاونڈیشن کےصوبائی صدر خالدوقاص نے کہا کہ معاشرے کے پسے ھوئے نادار اور ضرورت مند طبقات کو معاشرے کےدرد دل رکھنے والے اہل خیراور صاحب ثروت افراد اور فلاحی اداروں کے اشتراک سے الخدمت فاونڈیشن ملک بھر میں بھرپور ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ آج مزدوروں کا عالمی دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے الخدمت فاونڈیشن نےفرضی یا وقتی سرگرمی کے بجائے
15افراد کو باعزت روزگار کیلئے وساٸل فراہم کردئے ہیں، جو کہ دراصل 15 خاندانوں کوسپورٹ کرنا ہے، اس موقع پر انہوں نے بےروزگار محنت کشوں کو ہتھ ریڑھیاں اور روزگار کیلئے سبزی ،فروٹ اور دیگراجناس کے علاوہ نقد رقوم کی صورت میں مالی سپورٹ بھی فراہم کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں